چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ہرنائی کی زیر نگرانی صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا

ہفتہ 23 جولائی 2022 14:30

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی نثار احمد مستوئی کی ہدایات پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ہرنائی کی زیر نگرانی صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ صفائی مہم میں شہر کے مختلف مقامات اور گلیوں سے کچرے اٹھائے جا رہے ہیں اور بند نالے کھول کر انہیں صاف کئے جا رہے ہیں جس کیلیے میونسپل کمیٹی کا عملہ ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے شہر کے مختلف مقامات سے گندگی انہیں آبادی سے دور منتقل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ہرنائی نثار احمد مستوئی نے شہر میں صفائی ستھرائی کے مہم کے آغاز کے حوالے سے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ محدود وسائل کے باوجود شہر کو صاف ستھرا رکھا جائے اور عوام کو ہر ممکن سہولت دینے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے اور شہر سے گندگی ختم کرنے کیلیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے شہریوں کو بھی چاہیے کہ نالیوں میں پلاسٹک ودیگر اشیاء نہ پھیکنیں۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں