صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا ہرنائی کوئٹہ کی مین قومی شاہراہ کا حالیہ طوفانی بارشوں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بندش کا نوٹس ، بحالی کا کام تیز کرنے کی ہدایت

اتوار 31 جولائی 2022 13:50

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2022ء) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہرنائی کوئٹہ کا مین قومی شاہراہ کا حالیہ طوفانی بارشوں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بندش کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ زیارت ، محکمہ بی اینڈآر زیارت کو شاہراہ پر آمدرفت پوری بحال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خود بھی ہرنائی کوئٹہ مین وقومی شاہراہ چپررفیٹ کے مقام کا معائنہ کیا اور شاہراہ بحالی کے کام کا جائزہ لیا سنیئر صوبائی وزیر کے ہمراہ ایف سی لورالائی زون کے کمانڈنٹ کرنل تیمور ، ایکسین عصمت اللہ ، ایس ڈی او صغیراحمد ودیگر آفیسران بھی تھے سنیئر صوبائی وزیر نے دیگر کے ہمراہ شاہراہ کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ شاہراہ کی بحالی کے کام کو مزید تیز کرکے ضلع ہرنائی عوام کاروباری افراد کو درپیش مشکلات کاخاتمہ کیا جائے اور ہرنائی کوئٹہ مین شاہراہ چپررفیٹ کے مقام پر عرضی طورپر شاہراہ بحال کرنے متبادلہ راستہ بنایا جائے اور مستقل بنیادوں پر شاہراہ کی بحالی کاکام بھی جاری رکھے اس موقع پر وہاں پرموجود اور ٹرانسپورٹروں ، ڈرائیوروں اور ضلع ہرنائی کے عوام نے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ سے اپیل کی کہ ہرنائی کوئٹہ کی تعمیراتی کام جوکہ دہشت گردی کے واقعات کے باعث بند ہوا ہے دوبارہ کام شروع کرنے اور انہیں فل پروف سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے حکومت اقدامات کرے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت نے ہرنائی کوئٹہ روڈ پر جاری تعمیراتی کام کی بندش اور دہشت گردی کے واقعات کا نوٹس لیا ہے اور اس سلسلے میں این ایچ اے اور وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کیا گیا بہت جلد ہی ہرنائی کوئٹہ اور ہرنائی سنجاوی شاہراہوں پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہوگا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہاکہ حالیہ بارشوں نے ملک بھر خصوصاََ بلوچستان میں تباہی مچادی ہے صوبائی حکومت حالیہ بارشوں و سیلاب سے ہونے والے نقصانات کاازلہ کرنے قومی شاہراہوں کی بحالی کیلئے تمام وسائل کوبروئے کارلارہی ہیں صوبے میں ایمرجنسی کانفاذ کردیاگیا ہے پورا صوبہ میں بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان ہوا ہے جس انتہائی دکھ افسوس ہوا ہے انہوں نے کہاکہ یہ قدرتی آفات ہے اس مقابلہ صبر وتحمل سے کرنا ہے انہوں نے کہاکہ ہرنائی کوئٹہ مین شاہراہ چپر رفٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بندش کی اطلاع ملتے ہی دونوں اضلاع کے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بی اینڈآر کو پوری بحالی کے ہدایت جاری کئے تھے اور چپررفیٹ کیمقام خود دورہ کرنے کامقصد بھی یہی تھا کے شاہراہ کی بحالی پرجاری کام جائزہ لینا اور کام کومزید تیز کرنا ہے انہوں نے کہاکہ اپنے حلقے کے عوام کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑینگے بلکہ اپنے عوام کے درمیان میں اور انکے مسائل ومشکلات کو پوری حل کرنا اولین ترجیحی ہے دریں ہرنائی وگردونواح میں حالیہ بارشوں سیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے لوگوں کے کچے مکانات مہندم اور زرعی زمینیں فصلات سمیت سیلابی ریلے بہاکر لے گئے اس کے علاوہ سینکڑوں حفاظتی بندات ، قومی شاہراہوں اور ڈیمز کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور گزشتہ دو روز سے ہرنائی کا مین قومی شاہراہ ہرنائی کوئٹہ ہرقسم کی ٹریفک کے بند ہے ۔

\378

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں