ح* مون سون کی شدید بارشوں نے ضلع ہرنائی میں تباہی مچادی ہے، لیلیٰ ترین

اتوار 31 جولائی 2022 20:30

،ْ ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکنشن محترمہ لیلیٰ ترین نے کہا ہے کہ ضلع ہرنائی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے رابطہ سڑکوں کی بندش کے باعث ضلع ھرنائی کو ملک بھر سے ملانے والی دو اہم شاہراہوں پر آمدورفت معطل ہونے سے ہرنائی کا زمینی رابطہ ملک بھر سے منقطح ہو گیا ہے مون سون کی شدید بارشوں نے ضلع ہرنائی میں تباہی مچادی ہے عوام کی زندگی مشکلات کاشکار ہوگئی ہے۔

درجنوں کچے مکانات منہدم اور حفاظتی بند ٹوٹ گئے ہیںں۔رابطہ سڑکوں پر آمدورفت معطل ہونے کے بعد ضلع کو ملک بھر سے ملانے والی دو اہم قومی شاہراہوں ہرنائی پنجاب شاہراہ تنگی ور پانچ میل ندی،انجیر،پہلوان ہوٹل،آٹھ میل ندی،پیروکچھی ندی،رازئی کازبہ،شپولہ گٹ سمیت مختلف مقامات پر سیلابی ریلے اور زندہ پیر کے مقام 22 میل پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ پر آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ ہرنائی کوئٹہ شاہراہ کھوسٹ ندی،اوژگی راغہ کے مقام پر سیلابی ریلوں اور چپررفٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آمدورفت کے لئے بند ہوگئی ہے جس سے ضلع بھر کا زمینی رابطہ ملک بھر سے منقطح ہو گیا ہے۔پی ڈی ایم اے حکام ہنگامی بنیادوں پر شاہراہ کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی ہو سکے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ عوام کے مشکلات کے حوالے سے رابطے میں ہو جلد سے جلد ان مشکلات پر قابو پانے کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں اور عوام کے تعاون سے ایمرجنسی اور موجودہ فنڈ سے متاثرہ علاقوں میں کام کیا جاے گامحترمہ لیلیٰ ترین نے تمام ضلعی محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلعی ہیڈکوارٹر میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں