ہرنائی ،منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی،لیلیٰ ترین

پیر 8 اگست 2022 16:04

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) بی اے پی کے خاتون رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لیلیٰ ترین نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید فوجی اہلکاروں کا سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کو شرمناک قرار د دیا ، مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی، امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں فوج نے اہم کردار ادا کیا اور قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے، سیاستدان مصلحتوں کو نظر انداز کر کے فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں، انہوں نے کہاکہ منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی۔ افواج پاکستان ملک کا ایک اہم ادارہ ہے جس کی قابلیت اور فرض شناسی کی دنیا معترف ہے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے افسوس کچھ لوگوں نے اس اہم ادارے کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ہمارا دشمن پاک فوج کو کمزور کرنے کیلئے عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتا ہے اور پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔ انہوں اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی منفی مہم پر سخت ایکشن لیا جائے،سوشل میڈیا کو مانیٹر کیا جائے۔ اورجو لوگ اس مکروہ مہم میں ملوث ہوں انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے کیونکہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی پاک فوج کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کر سکتا۔\378

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں