ہرنائی پاسپورٹ آفس کو فعال کیا جائے، صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال کی ’’اے پی پی ‘‘ سے گفتگو

منگل 14 فروری 2017 21:21

ہرنائی۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء)صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان عبدالرحیم زیارتوال نے وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ہرنائی میں موجود پاسپورٹ آفس کو فوری طورپر فعال کیا جائے تاکہ عوام کو پاسپورٹ کی حصول میں درپیش مسائل و مشکلات کا خاتمہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ گزشتہ سال وزرات داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ جنوری2017 ء میں ملک بھر کے تمام اضلاع میں پاسپورٹ آفس کام شروع کرینگے تاہم ضلع ہرنائی میں پاسپورٹ جوکہ کئی ماہ قبل تیار کیا گیا ابتک کام شروع نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاسپورٹ آفس میں کام شروع نہ کرنے کی وجہ سے ضلع ہرنائی کے لوگوں کو دوسرے اضلاع میں جانا پڑتا ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان عبدالرحیم زیارتوال نے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہرنائی میں تیار شدہ پاسپورٹ آفس کو ہنگامی بنیادوں پر فعال بنانے کیلئے اقدامات کئے جائے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں