ہارون آباد‘ نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی واردات ۔تین مسلح اشخاص جانوروں کے بیوپاری سے آڈھائی لاکھ روپے چھین کر فائر مار کر فرار ہو گئے

پیر 23 ستمبر 2019 13:37

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی واردات ۔تین مسلح اشخاص جانوروں کے بیوپاری سے آڈھائی لاکھ روپے چھین کر فائر مار کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 21تھری آر کا رہائشی فیاض نامی شخص اپنے جانور مویشی منڈی میں فروخت کر کے واپس آرہا تھا کہ 19تھری آر کے قر یب موٹر سائیکل پر سوارتین نامعلوم ڈاکوئو ں نے اسے روکا اور رقم کا مطالبہ کیا مزاحمت پر ڈکوئوں نے فیاض پر فائر نگ کر دی ۔

فائر فیاض کی دائیں ٹانگ پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو کر گر پڑا ۔نامعلوم ڈاکوئو فیاض سے رقم چھین کر فرار ہو گئے تاہم ریسیکیو 1122نے زخمی فیاض کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہارون آباد داخل کروا دیا نازک حالت کے پیش نظر زخمی کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں