ہارون آبادپولیس کی دبنگ کارروائی‘ ایف ایس سی کی طالبہ مغویہ کو چند گھنٹوں میں بہاولپور میں بر آمد کر لیا‘ ملزمان گرفتار

پیر 7 اکتوبر 2019 15:30

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2019ء) ہارون آبادپولیس کی دبنگ کارروائی‘ ڈی پی او انور کھیتران کی ہدایت اور ایس ڈی پی او فاروق کمیانہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد سجاد سندھو کی اے ایس آئی منیر کے ساتھ بروقت کاروائی کرتے ہوئے 142 سکس آر کی رہائشی ایف ایس سی کی طالبہ مغویہ کو چند گھنٹوں میں بہاولپور میں بر آمد کر لیا اور ملزمان گرفتار کر لیے مغویہ ایف ایس ای کی طالبہ ل 142 سکس آر کی رہائشی تھی اس کو ملزمان جس کی مغویہ کے گھر کے پاس سلائی کی دکان تھی۔

(جاری ہے)

اس کا ان کے گھر آنا جانا تھا۔۔2/10/2019 دن دو بجے ملزمان رضوان،اسلم،عباس کو رشتہ دار کی بیماری کا بتا کر بہاول پور لے گیے پولیس کو 6/10/2019 کو اطلاع ملی تو بروقت کاروائی کر کے بہاول پور محمدیہ کالونی سے چند گھنٹوں میں مغویہ کو برآمد کر لیا اور ملزمان گرفتار کر لیے اندراج مقدمہ کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری اہل علاقہ نے پولیس کے اس احسن اقدام کو سراہا ہے اور ڈی پی او ،ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او سمیت دیگر ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں