بہاولنگر روڈ پر بسم اللہ چوک چک کھاٹاں کے قریب ٹریفک حادثہ ‘ اسٹنٹ کمشنر دفتر کا سنئیر کلرک جاں بحق

پیر 7 اکتوبر 2019 15:30

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2019ء) بہاولنگر روڈ پر بسم اللہ چوک چک کھاٹاں کے قریب ٹریفک حادثہ میں اسٹنٹ کمشنر دفتر کا سنئیر کلرک جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر بہاولپور ریفر کر دیا گیابہاولنگر روڈ پر بسم اللہ چوک کے قریب منچن آباد سے ہارون آباد آنے والی سوزوکی کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر گئی جس کے نتیجہ میں کار سوار شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والا شبیر نامی شخص اسسٹنٹ کمشنرہارون آباد کا سنئر کلرک تھا اور وہ اپنی بیوی۔ بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ سفر کر رہے تھا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو 1122کے عملہ نے فوری طور پر زخمیوں اور لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں سے زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں بہاولپور ہسپتال منتقل کر دیا گیا-

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں