ایس ایچ او ڈونگہ بونگہ مطلوب کمبوہ نے انسانیت اور محبت کی لازوال مثال قائم کر دی

جمعرات 28 نومبر 2019 15:01

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2019ء) ایس ایچ او ڈونگہ بونگہ مطلوب کمبوہ نے انسانیت اور محبت کی لازوال مثال قائم کر دی خاوند کے ہاتھوں قتل ہونے والی نجمہ بی بی کے تینوں بچوں کو اپنی گاڑی میں پولیس اسٹیشن ڈونگہ بونگہ میں لے آئے ایس ایچ او تھانہ ڈونگہ بونگہ نے بچوں کو گرم کپڑے شوز اور کھلونے خرید کر دیئے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او نیبچوں پر دست شفقت رکھا اور بازار ضرورت کی اشیاء اپنی جیب سے خرید کردیں چند روز قبل جلاد باپ نے اپنی بیوی اور سوتیلے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار کر صحن میں دفنا دیا تھابچوں کی ماں قتل اور باپ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہے مقتولہ کے بچوں کے جسم پر ادھورے کپڑے دیکھ کر ایس ایچ او ابدیدہ ہوگئے تھیھر کی حالت بھی غربت کی کہانی بیان کررہا تھامحبت سے سرشار ایس ایچ او بچوں کو اپنے دفتر لے ایا-

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں