ہارون آباد ایس ایچ او تھانہ صدر افضل کھوکھر کی دبنگ کارروائی‘ اپنی بیوی کو قتل کر نے والا ملزم گرفتار کر لیاگیا

پیر 9 مارچ 2020 14:57

ہارون آباد ایس ایچ او تھانہ صدر افضل کھوکھر کی دبنگ کارروائی‘ اپنی بیوی کو قتل کر نے والا ملزم گرفتار کر لیاگیا
ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل ملک اعجاز حسین کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر افضل کھوکھر کی دبنگ کارروائی اپنی بیوی کو قتل کر نے والا ملزم گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطا بق ڈی پی او بہاولنگر کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر افضل کھوکھرنے اپنی ٹیم کی ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چند روز قبل اپنی بیوی کو گھریلو ناچاقی پر کلہاڈی کے وار کر کے ابدی ننید سلانے والے ملزم عنصر کو پکڑ لیا لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا یس ایچ او تھانہ صدر افضل بابر نے جناح پریس کلب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کتنا ہی چالاک ہوشیار کیوں نہ ہو پولیس سے نہیں بچ سکتا ملزم عنصر کو پکڑ لیا گیا ہے مزید ان کا کہنا تھا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے کاروائیاں کی جار ہی ہیں امن امان کے لئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈوان ڈی پی او صاحب اور ڈی ایس پی صاحب کی ہدایت پر جاری کیا ہوا ہے اور جاری رہے گا مزید ان کا کہناتھا کہ ہم اپنی ذمہ داریاں پوری محنت سے سر انجام دے رہے ہیں ہم پر لوگوں کی جان مال کی حفاظت کی بڑی ذمہ داری عائد ہے جس میں ہم کسی قسم کی غفلت نہیں کر رہے اس میں میڈیا اور سول سوسائیٹی کے لوگ بھی ہم سے تعاون کرے۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں