ہارون آباد،پولیس اہلکاروں کا منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف

تھانہ سٹی پولیس نے پیٹی بھائیوں پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا

جمعرات 8 اپریل 2021 16:11

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2021ء) پولیس اہلکاروں کا منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف تھانہ سٹی پولیس نے پیٹی بھائیوں پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ڈی پی او نے ایس پی انوسٹی گیشن کو انکوائری آفیسر مقرر کردیاد پولیس اہلکاروں کا ہیروئن فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث ہونے کا انکشاف سبزی منڈی ہارون آباد کے قریب سے پولیس اہلکاروں کو 48 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث اہلکاروں میں عمران اقبال اور عامر مقبول شامل ہیں دونوں پولیس اہلکار نیاز شہید پولیس چیک پوسٹ بھوکاں پتن دریائے ستلج پر تعینات تھے ڈی پی او ظفر بزدار نے ایس پی انویسٹی گیشن فاروق کمیانہ کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ایس پی انوسٹی گیشن کی رپورٹ آنے پر ہی حقائق سامنے آئیں گے جن کی روشنی میں ملزمان کے لیے محکمانہ سزا کا تعین کیا جائے گا قانون سے کوئی بالاتر نہیں قانون کے مطا بق کاروائی ہوگی۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں