حکومت بلدیاتی اداروں کو فعال نہ کرنے اور اختیارات نہ دے کر توہینِ عدالت کی مرتکب ہو رہی ہے‘حاجی محمد یاسین

پیر 21 جون 2021 16:52

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے چیئرمین حاجی محمد یٰسین، وائس چیئرمین ملک محمد ریاض خلجی نے کونسلرز کے ہمراہ میڈیا نمایندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کو ان کے حقوق نمائندگی سے محروم کر کے آرٹیکل 140اے کی خلاف ورزی سے آئینی خلاف ورزی اور سپریم کورٹ کے واضح فیصلہ کے باوجود بلدیاتی اداروں کو فعال نہ کرنے اور اختیارات نہ دے کر توہینِ عدالت کی مرتکب ہو رہی ہے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہی.

نئے بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت کرانے کی بھی ہمت اس حکومت میں نظر نہیں آ رہی ہی.پہلے 2019 کے بلدیاتی آرڈیننس کا کریڈٹ لیا گیا لیکن پھر اپنے ہی اس آرڈیننس میں سینکڑوں ترامیم کر کے اس سارے عمل کو بھی خفیہ رکھا جا رہا ہے جس سے بلدیاتی نظام ایک مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہی. 2021 کے آرڈیننس کی باتیں کی جارہی ہیں اور اس کے ذریعے 2018 کے بلدیاتی ایکٹ میں 44 صفحات پر مشتمل ترامیم کر کے اس نظام کو غیر موثر کرنے کی کوشش کی گئی.

تیسری مرتبہ پھر اس میں مزید 22بائیس صفحات پر مشتمل ترامیم کے ذریعے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا. گورنر کے منظور شدہ آرڈیننس کو 120 دن میں اسبملی سے منظوری لازمی ہوتی ہے اور اس کی منظوری اسمبلی سے نہیں لی گئی ہے جس سے یہ آرڈیننس ویسے ہی غیر موثر ہو چکا ہے اور اس سارے پہلوؤں سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ حکومت پنجاب بلدیاتی اداروں کو اور بلدیاتی نظام کو عمل پزیر نہیں دیکھنا چاہتی ہے اور عوامی نمایندگان کے مینڈیٹ کا احترام نہ کرنے کی روش سراسر غیر جمہوری اقدام ہے اور منتخب بلدیاتی قیادت اپنے عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کیلئے قانونی راستے اختیار کر کے بلدیاتی نظام کو فعال اور متحرک بنانے کے لیے پر عزم ہے�

(جاری ہے)

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں