ہارون آباد‘مختلف واقعات و حادثات میں تین افراد زخمی ہو گئے

آگ لگنے سے گھر جل گیا حرکت قلب بند ہو نے سے ایم این اے کا کزن بھی اپنے خالق حقیقی سے جا ملا

جمعہ 29 اکتوبر 2021 12:17

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2021ء) مختلف واقعات و حادثات میں تین افراد زخمی ہو گئے آگ لگنے سے گھر جل گیا حرکت قلب بند ہو نے سے ایم این اے کا کزن بھی اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق گودی موڈ پر نا معلوم وجوہات کی بناء پر دو گرپوں میں لڑائی ہوئی جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا اسی طر ح فور ٹ عبا س روڈ ٹینکی موڈ کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوکل پرسن لیاقت سکھیرا کی ٹیم نے اسپتال منقتل کر دیا ہے فورت عباس کے علاقہ میں نا معلوم وجوہات کی بناء پر گھر میں آگ لگ گئی متعدد اشیاء جل گئیں سابق وزیر میاں عبدالستار لالیکا مر حوم کا بھتیجا ایم این اے بہاولنگر مسلم لیگ ن میاں عالم داد لالیکا کا کزن میاں خداداد لالیکا کا بھائی علاقہ کی معروف سماجی سیاسی شخصیت زمیندار میاں اللہ داد لالالیکا اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں