ہارون آباد، سپیشل برانچ اور انتظامیہ نے بلیک میں فروخت کرنے کیلئے سندھ سے لایا جانیوالا کھاد کا ٹرالہ پکڑ لیا ،گیارہ سو بوری برآمد

ہفتہ 1 جنوری 2022 16:05

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2022ء) کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے جبکہ سپیشل برانچ اور انتظامیہ نے بلیک میں فروخت کرنے کیلئے سندھ سے لایا جانیوالا کھاد کا ٹرالہ پکڑ لیا اورگیارہ سو بوری برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد سپیشل برانچ اور انتظامیہ نے ذخیرہ اندوز مافیا کے خلاف گھیراتنگ کرتے ہوئے سندھ سے ذخیرہ اندوزی کے لئے لائے جانے والا ٹرالہ نمبری TLF-821 کو پکڑ لیا جس پر 1100 بوری اینگرو یوریا کھاد لوڈ تھی ۔ٹرالے کو تحویل میں لے کر دفتر محکمہ زراعت بنگلہ روڈ ہارون آباد منتقل کر دیاگیا جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں