ڈی پی اوبھاولنگر کی ہدایت پرتھانہ سٹی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈوان متعدد گرفتار شراب برآمد

پیر 31 جنوری 2022 12:27

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2022ء) )ڈی پی اوبھاولنگر کی ہدایت پرتھانہ سٹی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈوان متعدد گرفتار شراب برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھاولنگر کی ھدایت پراور ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد کی زیر نگرانی تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او ابصار حسین گجرنے اپنے عملہ کے ہمراہ مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ھوئے شراب فروجت کرنے والوں کو پکڑ لیا اوران کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب بھی برآمد کر لی ایس ایچ او تھانہ سٹی ابصار حسین نے جناح پر یس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سمیت دیگر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت معاف نھیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں