ہارون آباد‘جمعیت علماء اسلام کے ضلعی راہنما حضرت مولانامحمد قاسم قاسمی کو سپرد خاک کر دیاگیا

پیر 31 جنوری 2022 12:27

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2022ء) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی راہنما حضرت مولانامحمد قاسم قاسمی کی نمازہ جنازہ فقیروالی میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں صوبہ بھر سے کثیر تعداد میں اہل اسلام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ہارون آباد جامعہ قاسم العلوم کے بانی ممتاز عالم دین اور جمعیت علماء اسلام کے ضلعی راہنما محمد قاسم قاسمی گزشتہ روز نشتر ہسپتال ملتان میں انتقال کرگے تھے مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ قاسم العلوم فقیروالی میں ادا کردی گئی نمازِ جنازہ میں صوبہ بھر سے آئے ہزاروں تشنگان علم,عقیدت مندوں اور سیاسی سماجی حلقوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں رویت ہلال کمیٹی پاکستان سربراہ مولانا سید محمد خبیر اذاد لاہور(سابق طالب علم جامعہ ہذا),ممتاز مذہبی اسکالر محقق مولانا عبدالحق مجاہد،مولانا بشیراحمد شاد,محمدامین وٹو،محمد مظہر اسدی،حاجی اشرف السلام،سابق ایم پی اے عبداللہ وینس،اے سی فضل الرحمان بلوچ،ڈی ایس پی شمس الرین،غلام مصطفے،سید انوارالحسن شاہ،محمد خالد لنگڑیال چوہدری محمدسرور بتالوی،ملک واجد سمیت کونسلرز،تاجران و سول سوسائٹی کے ملازمین شامل تھے،اس موقع پر مرحوم کے فرزند صاحبزادہ پیر مسعود قاسم قاسمی کو خاندان کی توقیر کے حوالہ سے دستار (پگڑی) پہنائی گئی مرحوم کو جامعہ ہذا کے احاطہ میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں