گھروں کی چھتوں سے گیارہ ہزارکے وی کی گزرنے والی تاریں اہلیان علاقہ کیلئے خوف کی علامت بن گئیں

بدھ 9 فروری 2022 12:42

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2022ء) 11ہزار کے وی کی بجلی کی تاریں ہمارے گھروں کی چھتوں کے قریب سے گزرتی ہیں جس کی وجہ سے ہم لوگ پر خطر زندگی گزار رہے ہیں اور حالیہ منڈی صادق گنج کے وقوعہ سے ہم اور بھی خوف زدہ ہوگئے ہیں ان تاروں کو ہمارے گھروں کی چھتوں سے ہٹایا جائے یہ باتیں چکنمبر 97سکس آ ر کے مکینوں نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کے صحافیو سے گفتگو میں کہیں انکا مزید کہناتھاکہ واپڈہ والوں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ ان تاروں کو گھروں کی چھتوں سے ہٹاکر دوسری سائیڈ سے گزاریں ہمارے گاؤں 97سکس آ ر کا وزٹ کریں ہماریبچوں پر اور ہم پر ترس کھائیں اور موت و حیات کی کشمکش کی زندگی سے ہمیں نجات دلائیں اور ہماری زندگیوں کو محفوظ بنائیں-

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں