رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر عارف رضاملک کا بہادر مسکان کو خراج تحسین

جمعرات 10 فروری 2022 13:43

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2022ء) رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر عارف رضاملک اورضلعی امیر جماعت اسلامی بھاولنگر ولید ناصر چوہدری نے بھارتی مسلمان لڑکی مسکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمان خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، بھارتی عدالت اور حکومت آر ایس ایس کے زیر اثر ہے۔ہم بہادر لڑکی مسکان کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں دعا کرتے ہیں اللہ سب کو اتنی ہمت دے۔

(جاری ہے)

بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ افسوسناک واقعات ہو رہے ہیں، آر ایس ایس کا نفرت انگیز نظریہ مودی حکومت میں فروغ پایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمان خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، بھارتی عدالت اور حکومت آر ایس ایس کے زیر اثر ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر مانڈیا میں ایک کالج کے باہر زعفرانی اسکارف پہنے انتہا پسند جنونی ہندوؤں نے ایک برقع پوش لڑکی مسکان کو گھیر لیا تھا۔مسکان ذرا بھی نہیں گھبرائیں اور ان کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کیا جس کے بعد ان کی تصاویر و ویڈیوز دنیا بھر میں وائرل ہوگئیں اور انہیں جدوجہد اور مزاحمت کا استعارہ قرار دیا جانے لگا۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں