ْحکومت عام آ دمی تک سہولیات کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنانے لئے کوشاں ہے شوکت محمودبسرا

ہفتہ 12 فروری 2022 15:18

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2022ء) ہارون آباد تا فورٹ عباس روڈ کی جلد ازجلد تعمیر مکمل کرکے عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیے گا اس کیلئے تمام ممکن اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار روڈ کی تعمیر کے گرانٹ ہولڈر ترجمان پنجاب حکومت راہنما پی ٹی آئی چودھری شوکت محمودبسرانے ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی میاں عبدالواحد، نثار بلندہ فوجی چوک کے،دلاور بھٹی، چٹان گروپ کے ملک بلال،لجپال گروپ کے شعیب چیمہ اور دیگر ممبران بھی انکے ہمراہ تھے، شوکت محمودبسرا کا مزید کہناتھاکہ حلقہ کے عوام کو سہولیات کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ذمہ داری ہے جسے ہم الحمدللہ احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں اور انشاء اللہ 20فروری 2022کو کھچی والا میں چٹان گروپ لجپال گروپ اور دیگر ساتھیوں ووٹر سپوٹرز کے بھرپور تعاون سے جلسہ عام منعقد ہو گا جس میں حلقہ این اے 169 کے لئے حکومت کی جانب سے آ ئیندہ کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر مراعات کے لئے اہم اعلانات کئے جائیں گے۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں