ہارون آباد‘ نہروں کی طویل بندش کے خلاف کاشتکار سراپا احتجاج بن گئے

بدھ 16 فروری 2022 13:16

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2022ء) نہروں کی طویل بندش کے خلاف کاشتکار سراپا احتجاج بن گئے،نہر ون آر تھری آر کے کاشتکاروں نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر قینچی موڑ پر احتجاج کیا، پانی کے بحران سے گندم کی پیداوار میں نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا ہے اور مسائل کے حل کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا،ڈی ایس پی ہارون آباد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر احتجاجی کاشتکاروں کے مسئلے کو سنا اور ان کے حل کیلئے کاشتکاروں نے وفد تشکیل دیا جس نے علاقے کی معروف سماجی سیاسی شخصیات امیدوار چیئرمین ویلج کونسل 77میاں اسد چوہدری۔

اظھارالحق ایڈووکیٹ میاں عدنان چوہدری چوہدری سجاد نمبردار 3ون آر۔

(جاری ہے)

چوہدری علی احمد 2ون آر محمد افضل کمبوہ 15ون آر سمیت دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد فضل الرحمن بلوچ سے تفصیلی بات چیت کی،اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد نے اس سلسلے میں ایکسین ہاکڑہ سے اس ایشو کو سامنے رکھا تاکہ اس پہلو سے پیش رفت کی جاسکے، ایکسین ہاکڑہ نے نہر ون آر تھری آر کے کاشتکاروں کے ایشو پر فوری طور پر اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے اگلے تین دن میں نہری پانی کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے،اہل علاقہ نے اس پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،اہل چکوک نے اس سارے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے اس ایشو پر سنجیدگی سے عملدرآمد کیلئے ایکسین ہاکڑہ، اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد، ڈی ایس پی ہارون آباد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد کے اقدامات کی بروقت اور خوش آئند قرار دیا ہے۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں