ہارون آباد شہر میں آگ بجھانے والے آلات نہ رکھنے پر پانچ سے زائددوکانداروں کے چالان

بدھ 16 فروری 2022 13:16

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2022ء) ڈی سی بھاولنگرکی ھدایت پر چیف انسٹرکٹر سول ڈیفینس ارشد حمید سندھو کی ہارون آباد شھر میں آگ بجھانے والے آلات نہ رکھنے پر پانچ سے زائددوکانداروں کو چالان کئے ایک گیس والی دوکان کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کے حوالات میں بند کروایا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی سی بھاولنگرکی ھدایت پر چیف انسٹرکٹر سول ڈیفینس ارشد حمید سندھو نے ہمراہ اللہ دتہ،انچارج ہارون آباد سول ڈیفنس عظمت علی مدنی،زاھدحسین انجم ہارون آباد مختلف گیس ری فیلنگ کر بے والی سمیت دیگر دوکانوں کو چیک کیا آگ بجھانے والے آلات سمیت دیگرحفاظتی انتظامات مکمل نہ ھو نے پر دوکان داروں کو چالان کئے اور ان کو سخت وارننگ جاری کی اور ھدایات بھی جاری کیں اس حوالے سے جناح پر یس کلب سمیت دیگر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ھوئے ارشد حمید سندھو نے کہا کہ گیس ری فیلنگ۔

لکڑی مارکیٹ کے دوکان داروں سمیت تمام تر دوکان دار حضرات آگ بجھانے والے آلات سمیت دیگر امدادی کاروائیاں مکمل کر کے دوکان میں رکھیں تاکہ کسی بھی ناگہانی آفت سے بچا جا سکے

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں