نقشہ جات کو جدت بخشنا میرا شوق ہے معروف ماہرتعمیرات عدنان سکھیرا

بدھ 16 فروری 2022 13:16

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2022ء) جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعمیر و کنسٹرکشن وقت کی اہم ضرورت ہیاور نقشہ جات میں خوبصورتی لانا میرا شوق ہے ان خیالات کا اظہار معروف ماہرِ تعمیرات عدنان سکھیرا نے نئی بلڈنگ کی سیل آ ؤ ٹ کے موقع پراپنی مکمل ٹیم کی پرتکلف دعوت میں آ ئیدہ کنسٹرکشن کی بریفنگ دیتے ہوئے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انکا مزید کہناتھاکہ پوری ٹیم میرے بازوؤں کی حیثیت رکھتی ہے ڈیزائیننگ و نقشہ کی تیاری کے بعد آ پ سب کی محنت ہی میرے خوابوں کو حقیقت کا رنگ دے کربلڈنگ میں خوبصورتی اور دلکشی پیدا کرکے لوگوں کی توجہ کا مرکز بناتی ہے میں آپ سب کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کرتا ہوں اس موقع پر ٹیم کے سربراہ استاد جمیل پالش والے کا کہناتھاکہ صدق دل اورنیک نیتی کے ساتھ محنت کرنے والے بندے اللہ کو پسند ہیں اور انکے کام میں بھی برکت ہوتی ہے ہم بھی نیک نیتی کیساتھ محنت کررہے ہیں آ پکی پوری ٹیم کی کامیابی کے لئے اللہ پاک کے حضور دعا گو ہیں

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں