ہا رون آبا د کے قریب بس اور کار میں تصادم5 باراتی جاں بحق

پیر 25 دسمبر 2017 22:07

ہا رون آبا د کے قریب بس اور کار میں تصادم5 باراتی جاں بحق
ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2017ء) ہا رون آبا د کے قریب بس اور کار میں تصادم 5باراتی جاں بحق ، حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث کھاٹاں کے قریب پیش آیا ، وقوعہ کے بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی ،زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگرمنتقل کر دیا گیا ، مبینہ اطلاع کے مطابق گائو ں ہیڈ گلاب علی سے برات کے ساتھ دنیا پور جانے والے کار سوار کھاٹاں کے قریب مخالف سمت سے آنے والی نیو چوہدری بس کے ساتھ ٹکرا گئے ،نتیجہ میں کار براتی شاہد، اسلم ،ناصر ،ہوشیار علی موقع پر جاں بحق ہوگئے اور نو عمر اسامہ زخمی حالت میں بہاولپور لے جاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں