ہارون آباد،برہان وانی کی شہادت کے بعد پرامن آزادی کے اظہار پر سینکڑوں افراد کو اندھا اور آپاہج کر دیا گیا،محمد اعجاز الحق

سال سے ریاستی دہشت گردی کی مثال نہیں ملتی اقوام متحدہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی،سربراہ مسلم لیگ (ضیائ) کی یوم کشمیر پر پریس کانفرنس

پیر 5 فروری 2018 20:05

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2018ء) مسلم لیگ (ضیائ) کے سربراہ محمد اعجاز الحق ایم این اے نے صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیاء ) چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے اور وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی ملک محمد ریاض خلجی کے ہمراہ وائٹل ہاوس میں یوم کشمیر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد پرامن آزادی کے اظہار پر سینکڑوں افراد کو اندھا اور آپاہج کر دیا گیا 70سال سے ریاستی دہشت گردی کی مثال نہیں ملتی اقوام متحدہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی افسوس ہے کہ مسلم امہ میں بھی یکجہتی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سیاسی ساکھ زرداریوں کی قیادت میں نہایت کمزور ہے اور عوام زرداری کے پانچ سالہ سیاہ دورحکومت کو کبھی نہیں بھول سکتے۔

مرکز اور صوبہ پنجاب میں حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ (ن) کو خیر سگالی کے جذبے کے تحت غیر مشروط ووٹ دئیے تھے آئندہ تعاون کے لئے سوچنا پڑے گا قومی اہمیت کے ایشو ز پر قومی امنگوں کے مطابق پارلیمنٹ میں اپنی پالیسی وضع کر رکھی ہے سینٹ الیکشن کے لیے بھی اپنا لائحہ عمل اسی جذبے سے مرتب کریں گے۔

(جاری ہے)

ہاکڑہ نہر میں پانی کی روانی بہتر بنانے کے لئے میگا پراجیکٹ کے لیے ایک ارب روپے 20کروڑ منظور ہو چکے ہیں مزید ڈیڑھ ارب کی منظوری کے لیے کوشش کر کے جلد از جلد اجراء کرانے پر توجہ مرکوز ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں