ہارون آباد، مسلم لیگ ضیاء کی انتخابی سیاست کا ایک طویل دور ختم

جمعرات 26 جولائی 2018 19:38

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2018ء) ہارون آباد، فورٹ عباس کی حالیہ انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ضیاء کی انتخابی سیاست کا ایک طویل دور ختم ہو گیا ہے اس سے قبل اس جماعت کے ارکان میں اعجاز الحق ممبر قومی اسمبلی اور تین ارکان صوبائی اسمبلی چودھری غلام مرتضیٰ ، چودھری نعیم انور اور غزالہ شاہین پارلیمنٹ کا اہم حصہ رہے ۔

(جاری ہے)

ضلع بہاول نگر میں امیدوارانِ ضیاء لیگ کی مکمل ناکامی اور شکست سے سخت دِل گرفتہ ہوئے ۔خاص بات یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور ضیاء لیگ کے درمیان انتخابی اتحاد کے باوجود یہ جماعت اپنی سابقہ ساکھ کو برقرار نہ رکھ سکی۔ بتایا گیا ہے کہ ضیاء لیگ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری غلام مرتضیٰ نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مظہر اقبال چودھری کو مبارکباد دینے سے قبل ہی اُٹھ کر چلے گئے۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں