عمران خان کو پنجاب میں واضح اکثریت اور سندھ میں محدود نئی کامیابیوں سے دُور ًرس اثرات مرتب ہوں گے،اعجازالحق

جمعرات 16 اگست 2018 20:04

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) صدر ضیاء شہید اور اُن کے رفقاء کی مجاہدانہ سوچ سے روس جیسی سپر پاور کا گرم پانیوں تک رسائی کا خواب چکنا چور ہوااور متعدد اسلامی ریاستوںکو آزادی جیسی نعمت ملی ، عمران خان کو کے پی کے کے بعد پنجاب میں واضح اکثریت اور سندھ میں محدود نئی کامیابیوں سے دُور ًرس اثرات مرتب ہوں گے۔

اِن خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے فقیروالی (ہارون آباد) میں صحافیوں کے ایک پینل سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایاکہ اس مرتبہ بھی فورٹ عباس ، فقیروالی ، ہارون آباد ، چشتیاں ، بہاول نگر سے آٹھ گاڑیوں کا قافلہ ضیاء الحق شہید کی برسی میں بھرپور طور پر شرکت کے لئے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گیا ہے ، جس کی قیادت چودھری غلام مرتضیٰ صوبائی نائب صدر ، نعمان جاوید ، چودھری کاشف ثناء ٹکٹ ہولڈرز PMLZ و دیگر قائدین کررہے ہیں، اعجاز الحق نے کہا کہ ضلع بہاول نگر کے علاوہ ساہیوال ، منڈی بہائوالدین ، پشاور ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ملک کے طول و عرض سے قافلے مرحوم کی برسی میں شرکت کر کے اپنی محبت کا اظہار کریںگے اور نمازِ ظہر میں اجتماعی دعائیہ تقریب میں شرکت کریں گے اور دیگر مقررین خطاب کریں گے، اعجاز الحق نے اس امر پر نہایت مسرت کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی قائد سٹیٹس کو کو توڑنے میں بڑی حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کا سہرا عوام کی پیہم محبت کے سر ہے ۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں