عبد الستار ایدھی کی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘عدنان چوہدری

پیر 8 جولائی 2019 23:18

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2019ء) عبد الستار ایدھی کی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا موجودہ حکومت بے سہارا افراد کی فلاح بہبود کے لئے اقدامات کرے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق معروف سماجی شخصیات ،عادل سلطان،عدنان چوہدری،راشد سعدی،یونس زرگر،سعود خان،انعام منظور،ریاض باجوہ،فیاض ،راشد منظور چوہدری،فر خ نیاز،سمیت دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں جناح پر یس کلب سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عبد الستار ایدھی کی انسانیت کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ انسانیت کی خدمت کر نے والے ہمیشہ زندہ جاوید رہتے ہیں ایدھی صاحب نے خود کو دکھی انسانیت کے لئے وقف کر کے ایک قابل تلقید مثال قائم کی ہے انسانیت کے لئے خدمات کی بدولت ان کا شمار ہمارے قومی ہیرو میں میں ہوتا ہے ان جیسی شخصیت مدتوں بعد پیدا ہوتی ہے ان کی برسی پر گزشتہ روز 8جولائی کو جناح پر یس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے عہدیداران وممبران نے پریس کلب میں ان کے لئے دعائے مغفرت کی ۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں