روپے کی قدر میں کمی مہنگائی کا طوفان امڈ آیا

ٹیکسوں ،تیل،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا جینا محال ہو گیا‘ڈاکٹر محمد عارف

جمعہ 12 جولائی 2019 15:58

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) روپے کی قدر میں کمی منگائی کا طوفان امڈ آیا ٹیکسوں ،تیل،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا جینا محال ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق جماعت اسلامی ہارون آباد کے راہنما ڈاکٹر محمد عارف رضا ملک نے کہا ہے کہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے بجٹ میں حکومت نے عوام کو کوئی رلیف نہیں دیاٹیکسوں ،تیل،گیس،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جس کو عوام نے پر یشان کر دیا ہے مزید ان کا کہناتھا کہ جماعت اسلامی ہر شعبہ میں عوامی خدمت کر رہی ہے پاکستان میں غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے اور ملک میں غریب آدمی ٹیکس دے رہا ہے جبکہ امیر ٹیکس چور ہے اسلامی فلاحی ریاست کا ایجنڈا صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے اسلامی فلا حی ریاست صرف قر آن و سنت کے نفاذ سے ہی ممکن ہے جماعت اسلامی ہی عوام کو مسائل کے دلدل سے نکال سکتی ہے ہمارے سراج الحق صاحب کی جہدو جہد عوام کے لئے ہے اور عوام کے حقوق کی بالا دستی کے لئے جماعت اسلامی کوشش جاری رکھے گی ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن لا قانونیت اور بد امنی کے خاتمہ کے لئے جماعت اسلامی کے پاس حکمت عملی موجود ہے انھوں نے جناح پر یس کلب کا بھی شکریہ ادا کیا جو شہر کے تمام مسائل کو اپنے پلیٹ فارم سے اجاگر کرتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں جناح پر یس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد نے ہمیشہ ہی مثبت صحافت کو فرو غ دیا ہے ۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں