ہندو اقلیتی برادری ہارون آباد کے زیر قیادت بالمیکی برادری کا کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی

جمعہ 22 نومبر 2019 15:33

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) احتجاج بسلسلہ اظہار یکجہتی کشمیر منجانب ہندو بالمیکی برادری ہارون آباد تفصیلات کے مطا بق بلدیہ کمیٹی ہارون آباد کے باہر ہربنس لال سلطانی صدر ہندو اقلیتی برادری ہارون آباد کے زیر قیادت بالمیکی برادری نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیریوں پر انڈین فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا اور پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے دعا کی احتجاج بوقت بالا پر امن اختتام پذیر ہوااحتجاج میں کثیر تعداد میں ہندو اقلیتی برادری نے شر کت کی۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں