ہمارے تھانوں میں اب کسی کو مایوس نہیں لوٹنا پڑیگا میرا دفتر ہر سائل کیلئے کھلا ہے‘ڈی پی او ہارون آباد

کوئی پولیس والا کسی سے رشوت لے یا شنوائی نہ کرے مجھے بتائیں میرا نمبر ہر وقت آ ن ہوگا بغیر جھجک کے مجھے بتاؤ‘عبدالقدوس بیگ

جمعہ 6 دسمبر 2019 12:21

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) ڈی پی او پریس کانفرنس ڈی پی او عبد القدوس بیگ کی پریس کانفرنس تھانہ صدر میں منعقد ہوئی ڈی پی او نے کہا کہ ہمارے تھانوں میں اب کسی کو مایوس نہیں لوٹنا پڑیگا میرا دفتر ہر سائل کیلئے کھلا ہے کوئی پولیس والا کسی سے رشوت لے یا شنوائی نہ کرے مجھے بتائیں میرا نمبر ہر وقت آ ن ہوگا بغیر جھجک کے مجھے بتاؤگر کوئی ٹریفک والا یا پولیس والا رشوت لیے گا اس پراسی وقت پرچہ کیا جائیگا ڈی ایس پی ایس ایچ اوز اور انکی ٹیم سے سرے عام حلف لیاڈی پی او نے برآمد شدہ رقم بھی لوگوں کو واپس کی مزید ان کا کہنا تھا کہ محنت اور ایمانداری سے مجرائم کا خاتمہ کر دیں گے،سائلین سے زیادتی ہر گز برداشت نہ ہو گی۔

عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہمارا مشن ہے، مظلوم اور دکھی لوگوں کے مسائل حل کرنا پولیس کا بنیادی فرض ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ملازمان اللہ تعالیٰ اپنے ضمیر اور عوام کے سامنے قابل احتساب ہیں۔ جرائم کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ اس سلسلہ میں تمام اختیار اور وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کسی قسم کا دباؤ قبول نہ کریںاس موقع پر ایس ڈی پی او فاروق احمد اور ایس ایچ اوز تھانہ سٹی سجاد سندھو،تھانہ صدر کے ایس ایچ او افضل کھوکھر ،مرکزی انجمن تاجران کے چیئر مین خان ارشد خان،حاجی اختر خلجی،شیخ رشید،سعود خان میاں عدن اور جناح پریس کلب ،پنجاب پریس کلب سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسپلن کا خاص خیال رکھا جائے۔ایف آئی آر کے اندراج میں کوتاہی ہر گز برداشت نہ کی جائے گی گشت کو موثر بنایا جائے۔ریکاڈ یافتہ،جیل سے رہائی یافتہ قیدیوں کے مسکن پر ریڈ کیا جائے۔سستی،لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ملازمان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔نیشنل ایکشن پلان جس میں کرایہ داری ایکٹ،ساونڈ ایکٹ،وال چاکنگ،ناجائز اسلحہ اور حساس تنصیبات کے آرڈنینس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

کسی جگہ واردات ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او خود موقع پر جائیں گے۔ اگر عوام کو پولیس سے متعلق کوئی شکایت یا کوئی اصلاح دینی ہو تو وہ مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے۔مزید ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرقدوس بیگ نے کہا کہ بہاولنگر ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے اس سلسلہ میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے منظم جرائم پیشہ عناصراور گینگز کے خلاف پولیس تھانہ صدر ہارون آباد نے سرقہ بالجبر، چوری،راہزنی اورسرقہ مویشی گینگ کی وارداتیں کرنیوالے سرغنہ سمیت تین ارکان گرفتارجن میں اسد علی ولد محمد سعید قوم کھوکھر سکنہ 26/3-R،سکندرولدمحمد اکرم،محمد اشفاق ولد علی احمد شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے گیارہ شاخ بکرے /بکریاں، چارلاکھ ساٹھ ہزار روپے نقدی اور ناجائزپسٹل30بور برآمد۔

ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔دوران پریس کانفرنس ڈی پی او قدوس بیگ نے خطرناک گینگ سے برآمد ہونے والے مال مویشی اور نقدی رقم اصل مالکان کے حوالے کیے اور ایس ایچ اوز سرکل ہارون آباد و ملازمان پولیس سے کرپشن نہ کرنے کا حلف بھی لیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ ملزمان چوری وراہزنی اورسرقہ مویشی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

جنکی گرفتاری کے لیے پولیس نے ڈی ایس پی ہارون آباد فاروق انور کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر ہارون آباد افضل بابر کی زیر قیادت پولیس ملازمان پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں۔ جنہوں نے شب و روز محنت اور جدید سائینٹیفک طریقہ تفتیش کے ذریعے گینگ کوگرفتار کیا۔ملزمان منشیات کے عادی ہیں۔نشے کی لت کو پورا کرنے کے لیے باہم صلح مشورہ ہوکر وارداتیں کرتے ہیں۔

ملزمان رات کے وقت لنک روڈز سے موٹرسائیکل سواروں،دودھ فروشوں اور رکشہ ڈرائیوروں وغیرہ سے اسلحہ کے زور پر رقم چھینتے تھے اور بھانہ مال مویشی سے مالکان کی عدم موجودگی میں مال مویشی چوری کرتے رہے ہیں۔ملزمان نے علاقہ تھانہ صدر ہارون آباد،فقیر والی،ڈاہرانوالہ اور تھانہ سٹی ہارون آباد میں متعدد وارداتیں کیں ہیں۔جن سے ریکوری ہوچکی ہے۔

گینگ ہذا تھانہ صدر ہارون آباد میں 12 مقدمات میں ملوث پایا گیا ہے۔ان کا ایک ساتھی اللہ رکھا عرف رکھی سکنہ تخت محل 3مقدمات میں چالان ہوچکا ہے۔عوامی سماجی و صحافتی حلقوں کی جانب سے ضلع پولیس کی اس کارکردگی کو سراہا گیا جبکہ ڈی پی او قدوس بیگ نے بھی پولیس کی اعلی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں