ہارون آباد‘سول ڈیفنس کیطرف سے کروناسے بچائو کے لئے آگاہی مہم کا آغاز

جمعرات 23 اپریل 2020 14:11

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2020ء) سول ڈیفنس کیطرف سے کروناسے بچائو کے لئے آگاہی مہم کا آغاز۔ڈی سی بھاولنگر شعیب جدون کی ہدایت پر اے سی ہارون آباد چوہدری طیب اور سول ڈیفنس آفیسر عزیر۔ چیف انسٹیکٹر ارشد حمید سندھو۔

(جاری ہے)

اور اللہ دتہ بہاولنگر کی زیر نگرانی گروپ وارڈن سول ڈیفینس ہارون آباد عظمت علی مدنی پوسٹ وارڈن زاہدحسین انجم نے اپنے اہلکاروں کے ہمراہ شھر کے مختلف مقامات پر کرونا وائرس سے بچاو کے لئے ماسک تقسیم کئے اور عوام الناس کے سیناٹائزر سے ہاتھ صاف کروائے اور اس سے بچاو کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

چیف انسٹیکٹر ارشد حمید سندھو نے کہا کہ عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں کہ اس موڈی وبا سے بچنے کے لئے اپنے گھروں میں قیام کریں اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں ہمیں اس مرض سے ڈرنا نہیں ہے بلکہ اس کا مقابلہ کرنا ھے یہ لاعلاج مرض نھیں ہے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اس امراض سے بچا جا سکتا ھے

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں