ہارون آباد میں دو خاتون ٹیچر کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئیں

جمعہ 23 اپریل 2021 21:33

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) مختلف واقعات و حادثات میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ایک ٹرک الٹ گیا ڈرائیور محفوظ رہا اور کرونا وبا کی وجہ سے دو خاتون ٹیچرز جان کی بازی ہار گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق بہاولنگر روڈ ڈونگہ بونگہ کے وریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہو گئے ایک کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے چاولہ کاٹن فیکٹری بس اسٹینڈ ہارون ا?باد کے قریب ٹرک الٹ گیا ڈرائیور محفوظ رہا تھانہ سٹی پولیس اور ریسکیو 1122کے فوکل پرسن لیاقت سکھیرا کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اسی طر ح کرونا وبائ کی وجہ دو خاتون ٹیچرز جان کی بازی ہار گئیں ہیں -

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں