ہارون آباد میں ماں نے اپنے دو بیٹوں کو زہر دیکر قتل کردیا

جمعہ 30 اپریل 2021 20:22

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2021ء) ہارون آباد میں چک 18 ون آر میں ماں نے اپنے دو سگے بیٹوں کو زہر دیکر موت کے گھاٹ اٴْتار دیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ثمینہ بی بی زوجہ حافظ محمد امین نے اپنے خاوند سے فون پر جھگڑا کرنے کے بعد خود کالا پتھر پی لیا اور اپنے بچوں کو بھی پلادیا، جس کے نتیجے میں اس کے دونوں بیٹے جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونیوالے عبدالوہاب کی عمر چھ سال اور عبدالمناف کی عمر آٹھ سال ہے۔ پولیس نے لاشوں کو اور ماں ثمینہ بی بی کو وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں