ڈی پی او بہاولنگر لیاقت علی ملک کی ہدایت پر فقیروالی پولیس کی کاروائی ‘شراب فروش گرفتار

منگل 24 جنوری 2017 12:33

ڈی پی او بہاولنگر لیاقت علی ملک کی ہدایت پر فقیروالی پولیس کی کاروائی ‘شراب فروش گرفتار
ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) ڈی پی او بہاولنگر لیاقت علی ملک کی ہدایت پر فقیروالی پولیس کی کاروائی ‘شراب فروش گرفتار- تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر لیاقت علی ملک کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فقیروالی کی سر بر اہی میںاے ایس آئی نے قر یبی گائوں چک نمبر124سکس آر میں کاروائی کر تے ہوئے پر شر اب کی چالو بھٹی پکڑ لی اور چالیس لیٹر زائد شر اب بھی بر آمد کر کے ملزم کو پکڑ لیا ایس ایچ او تھانہ فقیروالی غلام محی الدین نے سٹی پر یس کلب رجسٹرڈ کے ڈاکٹر ظفر،طارق جاویدشبیر رحمانی،زاہد حسین انجم،ذوالفقار سندھی سمیت دیگر ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش کسی بھی کونے میں چھپ جائیں ان کے خلاف بھر پور کاروائی ہو گی جرائم کو ختم کر نا اولین ذمہ داری ہے کسی بھی شکایت کی صورت میں تھانہ میں مجھ سے رابطہ کر یں۔

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں