ہارون آباد‘ شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا کرنٹ لگنے سے گدھا ہلاک

جمعرات 12 مارچ 2020 13:20

ہارون آباد‘ شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا کرنٹ لگنے سے گدھا ہلاک
ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2020ء) شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا کرنٹ لگنے سے گدھا ہلاک ھو گیااور متعدد علاقے بارش کے پانی سے زیر آب سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا، حالیہ بارشیں اور ژالہ باری گندم کی فصل کیلئے نقصان دہ، زرعی ماہرین۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چشتیاں اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز اور موسلادھار بارش کا سلسلسہ دن بھر جاری رہا جبکہ شہر سمیت کئی مقامات پر ژالہ باری ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے سڑکوں اور گلی کوچوں میں پانی کھڑا ہوگیا، سڑکوں پر بارش کا پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب زرعی ماہرین کے مطابق حالیہ بارشیں گندم کی فصل کیلئے نقصان دہ ہے بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری رہا تو گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔

متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی گھنٹوں بندرہی اور کچی منڈی کے علاقہ میں بجلی کی میں تار گر گئی کرنٹ لگنے غریب ریڑھی بان کا قیمتی گدھا ھلاک ھو گیا

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں