حسن ابدال،تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر بے قابو ہوکر کھائی میں گر گیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہو

پیر 16 جولائی 2018 15:50

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر بے قابو ہوکر کھائی میں گر گیا۔حادثہ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ٹینکر کے گرے ہی ٹینکر میں موجود تیل بہنا شروع ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز آئل ٹینکر نمبر JP-9116جسے ڈرائیور محمد زبیر چلا رہا تھا تیز رفتاری کے باعث پنڈیگھیب روڈ پر بے قابو ہوکر چھوٹے پل سے نیچے کھائی میں جاگرا۔حادثہ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹینکر کے گرتے ہی ٹینکر میں موجود تیل بہنا شروع ہوگیا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں