حسن ابدال، آخری تاریخ کے باوجودکئی علاقوں میں گیس کے بل صارفین کو نہیں مل سکے،بلوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے سے صارفین بھاری جرمانے دینے پر مجبور

اتوار 2 ستمبر 2018 20:01

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2018ء) حسن ابدال، گیس بلوں کی عدم تقسیم ۔(آج) آخری تاریخ کے باوجودکئی علاقوں میں گیس کے بل صارفین کو نہیں مل سکے۔بلوں کی بروقت تقسیم نہ ہونے سے صارفین کو بل آخری تاریخ کے بعد ملتے ہیں ۔اکثر جگہوں پر صارفین کودو،دو ماہ تک گیس کے بل نہیں ملتے ۔بلوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے سے صارفین بھاری جرمانے دینے پر مجبور۔

صارفین کا سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس نے صارفین تک گیس کے بل پہنچانے کا اِنتظام پرائیویٹ افراد کے ذمہ لگایا ہوا ہے جو صارفین کو بروقت گیس کے بل پہنچانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ۔حسن ابدال اور گردونواح میں (آج) مورخہ 03ستمبر گیس کے بلوں کی ادائیگی کی آخری ہونے کے باوجود کئی علاقوں میں صارفین کو گیس کے بل ہی نہیں ملے ۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ افرادکی جانب سے صارفین کو گیس کے بل بروقت نہ ملنے سے بلوں کی بروقت ادائیگی نہیں ہوپاتی جس سے جہاں صارفین کئی کئی ماہ کا بل ایک ساتھ ادا کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں وہیں بلوں کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑتا ہے ۔پرائیویٹ افراد کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث حسن ابدال اور گردونواح میں کئی جگہوں پر صارفین کو دو،دو ماہ تک گیس کے بل ملتے ہی نہیں جبکہ سوئی ناردرن کیس پائپ لائنز کمپنی کو صارفین کی جانب سے کئی بار بذریعہ فون بلوں کی عدم اور دیر سے تقسیم کے بارے میں مطلع بھی کیا گیا مگر کمپنی ٹس سے مس نہ ہوئی ۔ صارفین نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی کے کے اعلیٰ حکام سے گیس بلوں کی عدم اور دیر سے تقسیم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں