حسن ابدال،ضلعی اِنتظامیہ کا محرم الحرام کے حوالے سے مجوزہ منصوبہ جاری

اتوار 2 ستمبر 2018 20:01

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2018ء) ضلعی اِنتظامیہ نے محرم الحرام کے حوالے سے مجوزہ منصوبہ جاری کردیا ہے ۔منصوبہ کے مطابق سکیورٹی سے متعلق تمام تر ذمہ داریاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ،اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی او سپیشل برانچ نبھائیں گے۔شہری دفاع سے متعلق ڈی پی او ،ڈی او شہری دفاع ،صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کے لئے سی او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ،ضلع کے تمام ایم ایس اور ریسکیو 1122،فائربریگیڈ کی ذمہ داریاں اے ڈی سی کی اور ضلع بھر کے تمام چیف افسران ،سٹریٹ لائٹس ایکسئین بلڈنگ اور تمام میونسپل کمیٹیاں ،صفائی کا اِنتظام ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ،سی او ضلع کونسل اور تمام میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران ،روشنی کے متبادل اِنتظامات کے لئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ،بجلی کے لئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور ایکسئین واپڈا ،وال چاکنگ کی صفائی کے لئے ڈی پی او اور میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران ،کنٹرول روم کے لئے اے ڈی سی جی اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز ،آرمی اور رینجرز کی رہائشوں کے لئے ڈی ڈی کالجز ،سی ای او ایجوکیشن اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز ،ٹرانسپورٹ کی سہولت کے لئے اے ڈی سی ایف اینڈ پی ،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ،کیئر ٹیکر ڈی سی آفس ،ٹریفک پلان کے لئے ڈی ایس پی ٹریفک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔

(جاری ہے)

جلوس کے راستوں میں آنے والے تعلیمی اداروں کی بندش کے لئے سی ای او ایجوکیشن ،ڈی ڈی کالجز اور پرنسپل پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے اِس سلسلہ میں باقاعدہ احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں