اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلا ف مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار

جمعرات 4 جون 2020 18:50

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلا ف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے کاشف علی ولد لیاقت علی سکنہ حسن ابدال سے 2160 گرام چرس ، تھانہ اٹک خورد پولیس نے عمران علی ولد محمد اسلم سکنہ گکھڑ فتح جنگ سے 1500 گرام چرس ، تھانہ رنگو پولیس نے ارشد ولد میر افسرسکنہ فورملی حضرو سے 320 گرام چرس ، تھانہ فتح جنگ پولیس نے شفقت نیاز ولد نواب علی ساکن شیں باغ خورد اٹک سے 20 لیٹر شراب ، تھانہ اٹک خورد پولیس نے محمد جمال سے رائفل 222 بور معہ 10 گولیاں اور عبداللہ سے پسٹل 30 بور معہ 30 گولیاں ، تھانہ حضرو پولیس نے ابراہیم ولد اقبال محمد ساکن محلہ خٹک چم ہنڈ تحصیل لاہور ضلع صوابی سے بندوق 12 بور سنگل بیرل معہ کارتوس ، تھانہ بسال پولیس نے عبدالرحمن سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، عبید الرحمن سے رائفل 8 ایم ایم برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہے ۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں