معاون خصوصی سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا گوردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ ،

سکھ کمیونٹی کی تاریخ بارے بریفنگ دی گئی

ہفتہ 12 ستمبر 2020 23:26

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے گوردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ کیا،ذلفی بخاری کوسکھ کمیونٹی کی تاریخ کے بارے میں بریفنگ دی گئی،دورہ کے موقع پر انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذلفی بخاری نے ہفتہ کی سہ پہر روز گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ذلفی بخاری کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی ،محکمہ اوقاف اور مقامی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔گوردوارہ سری پنجہ صاحب پہنچنے پر معاون خصوصی ذولفی بخاری کا والہانہ استقبال کیا گیا اور سکھ کمیونٹی کی جانب سے انہیں سروپا (چادر)پہنائی گئی۔معاون خصوصی ذلفی بخاری کو پروجیکٹر کے ذریعے سکھ کمیونٹی کی تاریخ کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی ۔بعد ازاں گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ قیام کے بعد شاواپس اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں