حسن ابدال، خصوصی مشیر برائے اورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا گوردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ

اتوار 13 ستمبر 2020 15:20

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے اورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا جس میں انہیں گورداورہ پنجہ صاحب میں فراہم کی گئی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گی۔اس موقع پر انکے ہمراہ ڈی سی اٹک علی حنان قمر،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ دنیا بھر سے سکھ مذہب کے ماننے والے گردوارہ سری پنجہ صاحب میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے آتے ہیں جنہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاتی ہیںجبکہ گردوارہ کی تزہین وآرائش پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ مشیر برائے اورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے اور وہ بلا خوف و خطر اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے پنجہ صاحب میں فراہم کی گئی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کیں۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں