تحریک انصاف کی حکومت اپنے منشور پر عمل کر ے ،میجر طاہر صادق

اتوار 20 ستمبر 2020 17:35

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) تحریک انصاف کی حکومت اپنے منشور پر عمل پیرا ہو کر ایک کروڑ ملازمتوں اور 50 لاکھ گھروں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ تاجروں اور زندگی سے ہر شعبہٴ سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے ایسی پالیسی بنائی جائے کہ یہ افراد دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں ، قوم مسلح افواج جو اس وقت بھارت ، افغانستان اور دیگر ممالک سے حالت جنگ میں ہے اس کی بھرپور حمایت کو اپنے فرائض میں شامل کر لیں اور سوشل میڈیا پر پاک فوج کی بھرپور حمایت کی جائے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 اٹک میجر طاہر صادق نے سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن جنڈ ملک غلام فرید ایڈووکیٹ ، ملک عبدالستار ، ملک محمد علی ، ملک محمد نزاکت ، محمد اظہر اعوان ، محمد ارسلان اعوان ، محمد اکسیر اعوان ، محمد ارقم اعوان ، محمد ایوب خان کی مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر میجر گروپ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا میجر طاہر صادق نے کہا کہ انہوں نے اٹک کی تاریخ کے بڑے جلسہ عام کا انعقاد کر کے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی انہوں نے پاکستان میں کسی بھی ضلع میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیاہم نے ضلع اٹک میں 30 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار فراہم کیا ضلعی انتظامیہ اٹک نے کامسیٹس یونیورسٹی ختم کر کے پہلے قرنطینہ سنٹر اور پھر اس 14 کنال جگہ پر زچہ بچہ ہسپتال کا بورڈ لگا دیا ہے جہاں چھوٹے کمرے ہسپتال کی ضرورت پوری نہیں کرتے اگر یہی ہسپتال ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی 42 کنال پر مشتمل کوٹھی میں بنایا جائے تو عوام کو بہتر سہولت میسر ہو گی پاکستان میں 6000 ہزار لوگ کرونا سے نہیں مرے تاہم اس کے نام پر لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا گیا ہے ، ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج نہیں ہو رہا ، لوگوں کے روزگار ختم ہو چکے ہیں اور ان روزگار کو شروع کرنے کے علاوہ سکولوں اور میرج ہالوں کو بھی کھولا گیا ہے انہیں کرونا کے نام پر بند کرنے کی کوشش نہ کی جائے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) اور پی پی پی نے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اور ہندوستان کے ساتھ تعلقات بنا کر پاکستان کے اصلی دشمن سے ہاتھ ملا کر قومی مفادات کو نقصان پہنچایا گیا ہے افواج پاکستان نے اس ملک کو سہارا دیا ہے دہشت گردی کے خاتمہ میں فوج کی قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی ۔

۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں