حسن ابدال،کنویں میں زہریلی گیس بھر جانے سے 8 سالہ بچے سمیت 3افراد جاں بحق

اتوار 22 اگست 2021 22:15

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2021ء) کنویں میں زہریلی گیس بھر جانے سے 8 سالہ بچے سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ،کنوں سے تمام لاشوں کو نکال لیا گیا۔ حادثہ 8سالہ سفیان علی کے کھیلنے کے دوران کنویں میں گرنے کے باعث پیش آیا جسے بچانے کے لئے دیگر 02افراد کنویں میں اترے جہاں تینوں زہریلی گیس کا شکار ہوگئے۔

(جاری ہے)

نمائندہ ریسکیو کے مطابق اٹک کے نواحی علاقہ شین باغ مسکین آباد میں8سالہ سفیان علی کھیلتے ہوئے کنویں میںگر کر بے ہوش ہوگیا جسے بچانے کے لئے ماجد علی اور گلزار احمد کنویں میں اُترے جہاں تینوں زیلی گیس کا شکار ہوگئے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کامران رشید کی زیر نگرانی فوراً موقع پر پہنچ گئیںاور ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے تینوں افراد کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے تینوں افراد کو مردہ قرار دیا ،جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ سفیان علی ولد ساجد علی، 33 سالہ ماجد علی ولد عبدالرحمن اور 70 سالہ گلزار احمد ولد محمد دین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں