حسن ابدال،جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ڈمپر اور ہائی ایس میں تصادم میں خاتون سمیت 6افراد شدید زخمی

اتوار 28 نومبر 2021 16:45

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ڈمپر اور ہائی ایس میں تصادم میں خاتون سمیت 6افراد شدید زخمی ہوگئے۔،زخمیوں کو ابتدائی طبی مداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کردیا گیا،زخمیوں کا تعلق ضلع نوشہرہ سے ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے نوشہرہ جانے والی ہائی ایس جی ٹی روڈ پر فتح اللہ سٹاپ تحصیل حسن ابدال کے مقام پر تیز رفتار ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ہائی ایس میں سوار ایک خاتون سمیت 45سالہ فاروق ولد مقابل خان،40سالہ محمد صادق ولد دوست محمد ،38سالہ آفتاب عالم ولد شمشاد ،40سالہ ضابط ولد گل محمد اور 42سالہ عابد ولد گل محمد شدید زخمی ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع پر رسیکیو1122کی ٹیم اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئے اور شدید زخمیوں کو ابتدائی طبہ امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کردیا،حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ضلع نوشہرہ سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں