اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں تین ملزمان گرفتار

منگل 17 ستمبر 2019 17:11

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 03ملزمان گرفتار۔منشیات فروشوں کے خلا ف کارروائی کرتے ہوئے 2200گرام چرس برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01کلاشنکوف،ایک پسٹل 30بورمعہ متعدد روند قبضہ میں لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بسال کے ایس آئی محمد لطیف معہ ملازمان پولیس کے بسلسلہ انسداد جرائم نزد ہوٹل چنار جی ٹی روڈ گشت پر تھے کہ معتبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ شرافت نامی شخص جو کہ کچھ دنوں سے منشیات فروشی کے دھندہ میں ملوث ہے اس وقت چنگچی سٹاپ دومیل روڈ پنڈ سلطانی بس سٹاپ پر کھڑا ہے جو اس اطلاع پرایس آئی معہ ہمرائی پولیس ملازمان بس سٹاپ پنڈ سلطانی چوک پہنچے تودومیل چنگچی اڈہ پر سے ایک شخص پولیس گاڑی کو دیکھ کر جانب دومیل بھاگ پڑا جسکو چند قدمو ں کے فاصلے پر قابو کر لیا۔

(جاری ہے)

دریافت پر مذکورہ نے اپنا نام و پتہ شرافت زمان ولد نور زمان ساکن پنڈی سرہال تحصیل جنڈ بتلایاجس سے چرس2200 گرام بر آمد ہوئی ۔شرافت زمان نے چرس برائے نوش و فروخت اپنے قبضہ میں رکھ کر ارتکاب جرم 9C/CNSA کاکیا ہے تھانہ بسال کے اے ایس آئی خضر حیات بسلسلہ سرچ آپریشن ٹاہلی اڈہ سٹاپ بحد رقبہ مروال تحصیل جنڈموجود تھے کہ مخبر کی اطلاع پرکہ ایک شخص ڈیرہ ازانِ رفیق کھوکھر مروال کے نزدیک فصل مکئی کے پاس خام راستہ پر کلاشنکوف لیکر گھوم پھر رہا ہے کارروائی کی جائے جو اس اطلاع پر ایس آئی معہ ہمرائی ملازمان کے خام راستہ روندہ ڈیرہ ازانِ رفیق کھوکھر نزد فصل مکئی پہنچے تو دیکھا کہ ایک شخص دائیں کندھا کے ساتھ کلاشنکوف لٹکاتے ہوئے گھوم پھر رہا تھا جسکو موقع پرقابو کیا گیا جس نے اپنانام و پتہ ساجد محمود ولد محمد بنارس سکنہ محلہ عید گاہ کوری تحصیل و ضلع اسلام آباد بتلایا۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں