حسن ابدال ،ہرو ٹول پلازہ کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

جمعہ 11 ستمبر 2020 16:14

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) ہرو ٹول پلازہ کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق پشاور سے آنے والی خیبر میل کی زد میں ہرو ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم شخص آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ٹکر لگنے کے باعث نامعلوم شخص کا جسم مختلف ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا تاہم جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہ ہو سکی ایک اور واقعہ میں ریسکیو کنٹرول پر نواں میل کے قریب لاش کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ریسکیو کی سپیشل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا لاش کی شناخت 24 سالہ محمد آصف کے نام سے ہوئی جو فورملی ملاح حضرو کا رہائشی تھا ۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں