حسن ابدال،منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی،03ملزمان گرفتار،بڑی مقدارمیں منشیات برآمد

بدھ 15 ستمبر 2021 16:16

حسن ابدال۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2021ء) :جی ٹی روڈ پر واقع تھانہ اٹک خورد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی،03ملزمان گرفتارملزمان کے قبضہ سے 9600گرام چرس اور 2200گرام افیون برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمو د کے احکامات کی روشنی میں ضلع اٹک میں منشیات سمگلرز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں تھانہ اٹک خورد پولیس نے ڈی ایس پی حضرو ضیغم عباس کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اٹک خور د بد ر منیرکی سربراہی میں ضلع اٹک میں منشیات سمگل کرنے والے 03ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 9600گرام چرس اور 2200گرام افیون برآمد کر لی۔

ملزم منیر حسین ولد کرامت حسین ساکن بہادر خان تحصیل حضرو کے قبضہ سے 1200گرام چرس،حشمت خان ولد افسر خان ساکن اکاخیل سلطان خیل تحصیل باڑہ ضلع خیبر ایجنسی سے 8400گرام چرس اور ملزم راحد خان ولد میر جہان سکنہ اکا خیل سلطان خیل تحصیل باڑہ کے قبضہ سے 2200گرام افیون برآمد کر کے ان کے خلاف منشیات کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود نے تھانہ اٹک خورد پولیس ٹیم کو اس کامیاب کارروائی پر شاباش دی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس منشیات فروشی جیسے گھناؤنے دھندے میں ملوث مجرمان کے خلاف ایک نئے عزم کے ساتھ کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔نوجوان نسل کی رگوں میں زہر انڈیلنے والے درندہ صفت عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں