حسن ابدال،سرکاری تقریبات میں مخصوص صحافی مدعو ،فعال صحافیوں نظر انداز

منگل 14 اگست 2018 21:53

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) حسن ابدال،سرکاری تقریبات میں مخصوص صحافی مدعو ،فعال صحافیوں کو نظر اندازکردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی حسن ابدال ،اسسٹنٹ کمشنر آفس حسن ابدال سمیت تحصیل بھر میں منعقد ہونے والی سرکاری ودیگر تقریبات میں انتظامیہ کی جانب سے من پسند اور منظور نظر محصوص صحافیوں کو مدعو کیا جانے لگا جبکہ فعال صحافیوں کو نظر انداز کردیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے یہ سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے جس کی تازہ مثال 14اگست بروز منگل کو میونسپل کمیٹی حسن ابدال میں ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب اور گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کی جشن آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب قابل ذکر ہیں ۔جس میں من پسند اور منظور نظر محصوص صحافیوں کو مدعو کیا گیا۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں