حسن ابدال،گھریلو تنازع پر بیٹے نے چھریوں کے وار کرکے باپ کو قتل کردیا

جمعرات 16 اگست 2018 21:06

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) گھریلو تنازع پر بیٹے نے چھریوں کے وار کرکے باپ کو قتل کردیا۔قاتل بیٹا موقع سے فرار۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو اٹک منتقل کردیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوندل گاو،ْں تحصیل حضرو میں سابق یونین کونسل ناظم کامرہ قاضی اعجاز کوگھریلو تنازع پر اپنے بیٹے قاضی فرحان نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

وقوعہ کے بعد ملزم قاضی فرحان موقع سے فرار ہوگیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ مقتول قاضی اعجاز کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال اٹک منتقل کردیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں