حسن ابدال، نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی دم توڑ گیا

منگل 28 اگست 2018 22:38

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2018ء) حسن ابدال، نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی دم توڑ گیا۔مقتول چند روز قبل سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔نعش راولپنڈی سے پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال حسن ابدال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حسن ابدال تھانہ سٹی حسن ابدال کی حدود میں تین روز قبل موٹرسائیکل سوار دونامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان نوید ولد خانی زمان سکنہ حسن ابدال ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں منگل کے روززخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

مقتول کو متعدد گولیاں لگیں تھیں جن کے باعث اُسے تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کردیا گیا تھا۔مقتول نوید کی نعش کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی سے پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کردیا گیا۔ تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کی جانب سے فائرنگ کے وقوعہ کے روز مورخہ 25اگست کودو نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل زیر دفعہ 324/34کے تحت مقدمہ درکرلیا گیا تھا جس میں اب قتل زیر دفعہ 302 بھی شامل ہوجائے گی۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں